جھنگ: عطاء الرحمان نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی.

0
25

جھنگ: عطاء الرحمان نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی.
تفصیلات (سلطان نیوز) کے مطابق عطاء الرحمان نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ چارج سنبھال کر اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی. ان کو حسب الحکم IGP پنجاب لاہور بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ تعینات کیا گیا ہے، ڈی پی او آفس جھنگ پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی. چارج سنبھالتے ہی انہوں نے پولیس افسران و ملازمان سے تعارفی میٹنگ کی جس میں محمد امتیاز محمود SP انوسٹی گیشن، محمد اشرف DSP لیگل، محمد طاہر کھچی DSP انوسٹی گیشن، فاروق سلطان SDPO صدرسرکل، سیف اللہ بھٹی SDPO سٹی سرکل، غلام مصطفیSDPO احمد پور سیال سرکل، معین اشرف SDPO شورکوٹ سرکل، جملہ SHOs ضلع ہذا، جملہ انچارج برانچز دفتر پولیس جھنگ نے شرکت کی، میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں محنت، ایمانداری اور میرٹ پر یقین رکھتا ہوں اور میں آپ سب سے بھی یہی امید کروں گا کہ آپ سب اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ میں سفارش اور رشوت کے نہایت خلاف ہوں اور میں اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ ہم سب نے مل کر اس ضلع جھنگ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ ضلع کا امن ہم سب کے لئے ضروری ہے. لہذا پولیس کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے اپناا پنا کردار ادا کریں۔میں میڈیا کے ذریعے سول سوسائٹی سے بھی اپیل کروں گا کہ ضلع میں امن و سکون کے لئے ضلع پولیس سے تعاون کریں۔ انشاء اللہ ہم سب مل کر ضلع جھنگ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے.

رپورٹ: اسدمسعود ڈویژنل بیوروچیف فیصل آباد