سیالکوٹ خوفناک حادثہ تحصیل پسرور نارووال روڈ نالہ ڈیک کے پل کے پاس سواریوں سے بھری مزدا کوسٹر الٹنے سے ایک شخص جانبحق متعدد افراد زخمی، رپورٹ نمائندہ خصوصی نوید حسین چونڈہ، مزیدتفصیلات جانیے اس لنک میں

0
78

سیالکوٹ خوفناک حادثہ تحصیل پسرور نارووال روڈ نالہ ڈیک کے پل کے پاس سواریوں سے بھری مزدا کوسٹر الٹنے سے متعدد افراد زخمی۔ایک جاں بحق۔
پسرور:اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 سیالکوٹ کی 4ریسکیو ایمبولینسز اور ایک فائر وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔اور شدید زخمیوں 50 سالہ اختر،40سالہ محسن،60سالہ طارق،50سالہ صابر،35سالہ افضال کو طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال پسرور اور سیالکوٹ منتقل کردیا۔جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ جانے والے 50 سالہ سرفراز سکنہ نارووال کی میت بھی سول ہسپتال پسرور منتقل کر دی گئ۔جبکہ معمولی زخمیوں50سالہ اکرم،65سالہ محمدسلیم اور 40سالہ راشد کو ریسکیورز نے موقع پر ہی طبی امداد دی۔کوسٹر نارووال سے پسرور کی طرف سے آرہی تھی جوکہ قلعہ احمد آباد کے قریب نالہ ڈیک کے پل پر کوسٹرLES-6815 تیز رفتاری کے باعث دوسری طرف سے آنیوالے کیریڈبہ LEC-8295 کو بچانے کی کوشش میں حادثہ کا شکار ہوئ۔۔۔۔
نمائندہ خصوصی نوید حسین سلطان نیوز چونڈہ پسرور