ٹوبہ ٹیک سنگھ سرچ آپریشن پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج ایک اشتہاری گرفتار

0
112

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سرچ آپریشن پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج ایک اشہتاری گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ تفصیلات (سلطان نیوز) کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کے حکم پر امن و امان کے قیام اور شر پسند عناصر کی تلاش و سر کوبی کے لئے پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ علاقہ سٹی ٹوبہ محلہ گوبند پورہ میں سرچ آپریشن کیا گیا. سرچ آپریشن کے دوران 51 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 83 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور شناختی کارڈز چیک کئےگئے. دوران سرچ آپریشن کرایہ داران کے کوائف بھی چیک کئےگئے جبکہ دوران سرچ آپریشن 3 ملزمان عثمان ولد اقبال، ناصر ولد عطاء اور عثمان ولد ذوالفقار سے 44 لیٹر شراب برآمد ہونے پر حراست پولیس میں لیکر کاروائی کی جا رھی ھے. 2 اشخاص رفیق اور مبشر کےخلاف کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جا رہی ھے اور ایک اشتہاری مجرم محمد آصف متعلقہ مقدمہ 271/18 مورخہ 24.5.18 بجرم 420.468.471، تھانہ سٹی ٹوبہ کو حراست پولیس میں لیکر کاروائی کی جا رہی ہے.
رپورٹ اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ