وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایڈز سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام، مکمل تفصیلات جاری جانیے اس لنک میں

0
43

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایچ آئی وی (ایڈز) سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز جیسی مہلک بیماری سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں اور اس مرض سے بچائو کیلئے زندگی بسر کرنے کیلئے مثبت رویوں کو اختیار کیا جانا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈز سے بچائو کیلئے شعور اجاگر کرنے کیلئے موثر انداز میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے اور اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ایچ آئی وی سے بچائو کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کیلئے سنجیدہ ہے، تاہم ایڈز کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ایڈز سے بچائو کے لئے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کے بارے میں شعور کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کا عزم کرنا ہے۔