محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے افسران کو گریڈ 16 میں ترقی، صوبہ بھر میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں، مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
81

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے افسران کو گریڈ 16 میں ترقی دیکر صوبہ بھر میں تبدیل کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عظمت پرویز کو سینئر وٹرنری آفیسر ایبٹ آباد سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک بٹگرام تبدیل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر محمد ریاض کو ایس وی او سوات سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک سٹیشن جابہ مانسہرہ ، ڈاکٹر الیاس خان کو سینئر وٹرنری آفیسر شنکیاری سے ترقی دیکر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کوہستان جبکہ ڈاکٹر یحیٰی بلوچ کو ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لکی مروت اور ڈاکٹر شہوار خان کو ڈویژنل ڈائریکٹر ایکسٹیشن (توسیع) کوہاٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تمام تبدیل ہونے والے افسران کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔