خانیوال جعلی میڈیکل صرف 20 ہزار میں۔خصوصی رپورٹ منور اقبال تبسم ۔

0
44

خانیوال صرف 20 ہزار میں جعلی میڈیکل

خصوصی رپورٹ ۔منور اقبال تبسم ڈپٹی بیوروچیف پنجاب

نئے پاکستان میں بھی یہ دھندا عروج پر ہے ،رورل ہیلتھ سنٹر حویلی کورنگا، رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم ،سرائے سدھو اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیر والا میں اچھے بھلے بندے کی کوئ نہ کوئ ہڈی توڑ کر 20سے 30ہزار میں ایم ایل سی جاری کئے جارہے ہیں اور ایم ایل سی اجراء کے بعد ایف آئ آر کا اندراج پولیس کی مجبوری بن جاتا ہے

جی ہاں نئے پاکستان میں بھی یہ دھندا عروج پر ہے ،رورل ہیلتھ سنٹر حویلی کورنگا، رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم ،سرائے سدھو اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیر والا میں اچھے بھلے بندے کی کوئ نہ کوئ ہڈی توڑ کر 20سے 30ہزار میں ایم ایل سی جاری کئے جارہے ہیں اور ایم ایل سی اجراء کے بعد ایف آئ آر کا اندراج پولیس کی مجبوری بن جاتا ہے ،یہ زخمی شمیر پیروآنہ ہے اس کی اور اسکے بیٹوں کی لڑائی زمین کے کچھ انچ پر اپنے قریبی رشتہ داروں شعیب پیروآنہ سے ہوئ ہے ،لڑائی میں اتنے لوگ زخمی نہیں ہوئے ،اصل حقائق دیکھے جائیں تو دوسرے گروپ کی صباں مائ زیادہ مضروب ہوئ ہے مگر اس کا ایم ایل سی نشتر سے ابھی تک جاری نہیں ہوا مگر اس گروپ نے پیسے دیکر ناک کی ہڈی تڑوائ جبکہ ہڈی توڑ اس مافیا نے دوسری طرف دوسرے گروپ کی ہاتھ کی ہڈی بھی توڑ دی ،اس مافیا نے ان دونوں گروپوں سے 40ہزار قریب رقم لی ہے ،ایسا کوئ پہلی بار نہیں روزانہ ہورہا ہے ،کیا اس عمل کی روک تھام کرنے کیلئے ڈی سی او خانیوال اور ڈی پی او خانیوال کو اقدامات کرنے چاہیں تاکہ بے گناہ لوگ ناکردہ گناہ میں خواہ مخواہ جیل کاٹنے سے بچ سکیں ،
منور اقبال تبسم