ڈی پی او جھنگ شاکر حسین داوڑ کا ڈی سی جھنگ حافظ شوکت علی کے ہمراہ پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح۔

0
184

جھنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ کا ڈی سی جھنگ حافظ شوکت علی کے ہمراہ پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح۔
جھنگ(سلطان نیوز )امجد جاوید سلیمی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ نے ڈی سی جھنگ حافظ شوکت علی کے ہمراہ DHQ ہسپتال جھنگ میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سی ای او یونس رشید ، ایم ایس ظفر اقبال ، ڈی ایس پی فاروق سلطان اور ظفر عباس PSO ٹو ڈی پی او بھی موجود تھے ۔ پولیس خدمت کاؤنٹر میں شہریوں کو ذیل سہولیات میسر ہوں گی جن میں MLC کے حصول میں آسانی، متاثرہ شخص/ مضروب کی کونسلنگ و رہنمائی، کرپشن سے پاک اور صاف نظام ، MLC کی تکمیل کیلئے ڈاکٹرز سے براہ راست رابطہ ، MLC کی تکمیل کے بعد متعلقہ تفتیشی آفیسر کو اطلاع، مضروب یا متاثرہ خاتون / مرد کی فوری طبی امداد اور معالجہ ، خواتین کے لئے خواتین پولیس عملہ ، ریسکیو 1122 سے مسلسل رابطہ ، فیڈ بیک رپورٹ سسٹم ، شہادت / نمونہ جات کا فوری تحفظ اور ترسیل ، 24 گھنٹے MLC کی سہولت ، مضروب / متاثرہ شخص کے لئے احساس تحفظ اور جدید کمپیوٹرائزڈ / ڈیجیٹل سسٹم سے آراستہ آن لائن نظام شامل ہیں ۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اور دور جدید کے مطابق ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہیں ،اب شہریوں کو MLC کے حصول کے لئے تھانہ جات کا چکر نہیں لگانا پڑے گا بلکہ انہیں پولیس خدمت کاؤنٹر سے فوری MLC کا حصول ممکن ہو سکے گا اور مضروب کی فوری طور پر طبی امداد اور معالجہ ممکن ہو سکے گا ۔
رپورٹ
عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیورو چیف جھنگ