جھنگ دریچہ ادب ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیراہتمام دو دسمبر کو ڈاکٹر شہناز مزمل کے اعزاز میں جگر ریسٹورنٹ جھنگ میں تقریب ہوگی

0
294

جھنگ دریچہ ادب ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیراہتمام دو دسمبر کو ڈاکٹر شہناز مزمل کے اعزاز میں جگر ریسٹورنٹ جھنگ میں تقریب ہوگی
جھنگ ( سلطان نیوز)دریچہ ادب ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جھنگ پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر شہناز مزمل مادر بستان لاہور کی پذیرائی کے حوالے سے 2 دسمبر کو بمقام جگر ریسٹورنٹ یوسف شاہ روڈ جھنگ میں تقریب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت مطاہر ترمذی سرپرست اعلیٰ دریچہ ادب پاکستان کریں گے اور پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ناصر عباس نیر ڈی جی اردو سائنس بورڈ لاہور، گل نوخیز اختر معروف کالم نگار، محمد اویس ملک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور ،عارف فرہاد چیئرمین حلقہ علم و ادب اسلام آباد، مہمان اعزاز ملک عرفان خانی بانی و سرپرست عالمی ادب اکادمی اسلام آباد، کرنل ریٹائرڈ اکرم انجم چیف سیکورٹی انچارج سی پیک پروجیکٹ ملتان، اظہر عباس عادل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ جھنگ، ممتاز بلوچ سربراہ ادبی جھوک جھنگ ہونگے تقریب کی زیرنگرانی پروفیسر صفدر علی شاہ مرکزی چیرمین دریچہ ادب ،قمر ہمدانی بانی دریچہ ادب پاکستان، اور نظامت کے فرائض مدثر حبیب جامی صدر دریچہ ادب پاکستان ،فرحین سحر بزم خواتین کریں گے پروگرام آرگنائزنگ کمیٹی کے سر انجام کرنل ریٹائرڈ زاہد فاروق ملک اور اختر سیال دیں گے
رپورٹ
سیف اللہ صدیقی سٹاف رپورٹر سلطان نیوز