استغفر اللہ۔۔پاکستان میں بھائی بہن نے ایک دوسرے سے شادی رچا لی، یہ کون ہیں اور دونوں کا تعلق کس شہر سے ہے؟

0
615

استغفر اللہ۔۔پاکستان میں بھائی بہن نے ایک دوسرے سے شادی رچا لی، یہ کون ہیں اور دونوں کا تعلق کس شہر سے ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں بہن بھائی نے شادی رچا لی، ماں کی مدعیت میں دونوں کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں شرمناک واقعہ نے ہر کسی کو انگشت بدنداں کر کے رکھ دیا ہے جہاں بہن اور بھائی نے آپس میں شادی رچا لی ہے۔ رسالپور کے علاقے کوترپان میں بہن نے بھائی سے شادی کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ثروت ولد سکندر حیات نے اپنے بھائی ثاقب ولد سکندر حیات سے شادی رچائی ہے ۔ دونوں بہن بھائی کی والدہ الگ الگ ہیں جبکہ باپ ایک ہی ہے۔ کچہری میں جب دونوں کو پیش کیا گیا تو اس موقع پر ایک شخص نے لڑکی ثروت سے سوال کیا کہ کیا تمہیں نہیں پتہ کہ یہ غیر اسلامی فعل ہے اور ایسا نکاح جائز نہیںکیا تمہیں ایسا کرنے پر پشیمانی نہیں ہوئی جس پر ثروت نامی یہ لڑکی آنکھیں جھکائے مختلف سوالوں کے جواب دیتی رہی۔ دونوں بہن بھائی کے خلاف ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔