دور صدیق اکبرؓ واپس لاناہوگا۔۔۔۔ایک ایکڑ کا مالک عمردراز انصاف کا منتظر۔۔۔۔۔۔موجودہ نظام عدل پر سلگتا سوال۔۔۔۔۔۔۔منور اقبال تبسم کی کہانی۔۔۔۔سلطان نیوز پر

0
64

دور صدیق اکبرؓ واپس لاناہوگا۔۔۔۔ایک ایکڑ کا مالک عمردراز انصاف کا منتظر۔۔۔۔۔۔موجودہ نظام عدل پر سلگتا سوال۔۔۔۔۔۔۔منور اقبال تبسم کی کہانی۔۔۔۔سلطان نیوز پر۔۔

انصاف کون کرے
یہ رانا عمدراز اور نذر عباس کمہار ہیں انتہائ غریب کاشت کار ،ایک ایک ایکڑ زمین کے مالک جس پر اس سال انہوں نے مونجی کاشت کی ،حویلی کورنگا ،باگڑ سرگانہ ،قتالپور ،کنڈسرگانہ ،درکھانہ، دادوآنہ سمیت ہرجگہ ہزاروں ایکڑ پرال دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلادی گئ ،برلب سڑک جھنگ روڈ ،قتالپور روڈ آگ ہی آگ نظر آئ مگر قہر ٹوٹا تو ان بے چارے 2غریبوں پر یا ان جیسے کئ دوسروں پر ،ان کے خلاف مقدمہ ،ضمانتیں ،تھانہ کچہری کی ذلالتیں اور بے وجہ خرچہ اور تاریخ پہ تاریخ ۔ یہی انصاف تھا شاید یہ ہمیشہ سے ہورہا ہے اور ہوتا رہے گا ،شاید یہی ہم سب کا مقدر ہے ،کسے قصور وار ٹھہرائیں محکمہ زراعت کو یا پولیس کو ،ماحولیات کو یا عدالتوں کو ،سب اس ناانصافی میں شامل ہیں ۔کاش واقعی نئے پاکستان کا خواب پورا ہوجائے ایسا پاکستان اور مدینہ کی ریاست کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہہ نے خلافت سنبھال کر جو پہلی تقریر کی اس کا ایک جملہ یہ بھی تھا کہ ،، آج کے بعد ظالم میرے نزدیک سب سے کمزور ہوگا چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اور مظلوم میرے نزدیک طاقت ور ہوگا خواہ وہ کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہو
منور اقبال تبسم