قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ علی عباس کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ مالکان ومنیجرز کا اجلاس اہم فیصلے

0
152

جھنگ قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ علی عباس کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ مالکان ومنیجرز کا اجلاس اہم فیصلے

جھنگ(سلطان نیوز )ڈی پی او جھنگ شاکر حسین داوڑ صاحب کی ہدایت قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ علی عباس ہمراہ سب انسپکٹر ساجد علی نانگا کی زیر صدارت جھنگ کے ٹرانسپورٹ کے مالکان اور منیجرز کے ساتھ میٹنگ میں دبنگ فیصلے۔ میٹنگ میں تمام ٹرانسپورٹ اور رکشہ اڈوں کے منیجرز نے شرکت کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام “پی ایس وی” گاڑياں اڈےکے اندر کھڑی کی جائیں گی کوئی بس روڈ پر کھڑی نہیں کی جاۓ گی اور نہ ہی روڈ پر سواری اتاری یا بیٹھائی جاے گی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائ عمل میں لائی جاۓ گی اس حکم پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جاۓ گا۔۔سموگ کے سلسلےمیں گاڑیوں پر پیلی لائیٹس لگانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ کل مورخہ 18-11-21 کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلےمیں خصوصی طور پر اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائیں گئیں ہیں تاکہ شہر میں جلسے جلوس ریلیوں کو دشواری پیش نہ آے اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر رکھا جا سکے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کا تعاون ہمارے لیے بہت ضروری ہے اس سے سارے کام احسن طریقے سے ہوتے ہیں عوام کا فرض ہے کہ قانون کی پاسداری کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے۔۔۔۔۔۔

رپورٹ
عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیورو چیف جھنگ