جھنگ عمر بن خطاب ایجوکیشن جھنگ میں ہم نصابی سر گرمیوں کا ہفتہ اختتام پذیر ہو گیا.سٹوڈنٹس ویک میں طلباء وطالبات کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا.

0
21

جھنگ ( تازہ ترین سلطان نیوز)عمر بن خطاب ایجوکیشن جھنگ میں ہم نصابی سر گرمیوں کا ہفتہ اختتام پذیر ہو گیا.سٹوڈنٹس ویک میں طلباء وطالبات کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا. کرکٹ ، رسہ کشی ، پوٹاٹو ریس، تھری لیگ ریس، سلو سائیکلنگ، ایک سو میٹر ریس، چار سو میٹر ریس، کیرنگ ہینڈ کرچیف اور لانگ جمپ کے علاوہ دیگر گیمز کا اہتمام کیا گیا.ہم نصابی سرگرمیوں میں بچوں کے لیول کے مطابق مختلف گروپس تشکیل دیے گئے.پورے ہفتے پر مشتمل سپورٹس گالا میں تمام طلباء وطالبات نے زبردست نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا.ڈسپلن میں رہتے ہوئے تماما طلباء نے اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا .سپورٹس گالا کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیاجس میں سکول سربراہ حاجی محمد رفیع کے علاوہ پرنسپل عمر بن خطاب ایجوکیشن سسٹم محمد شیراز معاویہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. ان کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی بھر پور انداز میں سپورٹس گالا کو انجوائے کیا. تقریب میں فاتح قرار پانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے درمیان انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی.سٹوڈنٹس ویک کو طلباء اور اساتذہ نے خوب انجوائے کیا.

رپورٹ ۔
علی رحمان انصاری سٹاف رپورٹر سلطان نیوز