چونڈہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ جرائم کے خاتمے میں مدد مل سکےایس ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ سید عون محمد کا تھانہ پھلورہ میں کھلی کچہری سے خطاب

0
155

سیالکوٹ نیوز
سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کہ قصبہ چونڈہ تھانہ پھلورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا.جس میں ڈی پی او صاحب محکمانہ مصروفیت کی وجہ سے نا آسکے انکی جگہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ سید عون محمد نے عوام کے مسائل سنے سرکل پسرور کے ڈی ایس پی تمام ایس ایچ اوز دیگر نفری موقعہ پر موجود تھی. گاؤں راجیاں کی رہائشی سلمہ بی بی نے سوال کیا کہ میری سولہ ایکٹر زرعی اراضی اور رہائشی مکان پر قبضہ مافیانے قبضہ کر رکھا ہے.ایس پی انویسٹی گیشن عون محمد نے ڈی ایس پی سرکل پسرورکو ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ راجیاں کے متاثرہ خاندان سلمہ بی بی کو فورا اسکی سولہ ایکٹر زرعی اراضی اور انکے رہائش کا قبضہ واپس دلوا کر فوری رپورٹ کریں جبکہ چونڈہ کے مقامی صحافیوں نے ایس صاحب کی توجہ چونڈہ میں ہونے والے ٹریفک حادثات کی طرف مبذول کروائی ، جس میں شہداء چونڈہ پریس کلب کے سینئر نائب صدر عصمت اللہ بٹ نے کہا کےچونڈہ ریلوے چوک، چوک شہیداں ، لاری اڈہ ، میں آئے روز ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ھے بالخصوص سکول کالجز میں چھٹی کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے قصبہ چونڈہ میں ٹریفک وارڈن کا تعینات ہونا بہت ضروری ہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید عون محمد صاحب نے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا اور انہوں نے کہا عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ جرائم کے خاتمے میں مدد مل سکے ایس پی صاحب نے تمام ایس ایچ اوز کی بہتر کارکردگی کو سراہا ۔
رپورٹ۔ نوید حسین سلطان نیوز چونڈہ