سیالکوٹ ۔ نواحی گاوں متہ ہریاں میں باپ بیٹی کے ہاتھوں قتل

0
236

سیالکوٹ ۔ نواحی گاوں متہ ہریاں میں باپ بیٹی کے ہاتھوں قتل۔۔۔۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق۔
چونڈہ
کے نواحی گاوں متہ ہریاں میں باپ بیٹی کے ہاتھوں قتل۔ باپ اپنی بیٹی کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتارہا ہے جس کی وجہ تنگ آکر اس کی جواں سالہ بیٹی تسمیہ جسے مرنے والا خود سسرال سے لے کر آیا تھا نے اپنے 46 سالہ باپ محمدافضل ولد سردار عرف فوجی کو 30 بور پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا۔علاقے میں یہ خبر پھیلا دی کہ گن صاف کرتے ہوئے افضل عرف فوجی مر گیا ہے۔ لواحقین متعلقہ تھانہ پھلورہ کواطلاع دیئے بغیر نعش کو سول ہسپتال چونڈہ لے آئے حقیقت سامنے آنے پر ایس ایچ او تھانہ پھلورہ بشارت احمد وڑائچ نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔جس کا ابھی پسرور میں پوسٹمارٹم جاری ہے پولیس نے ملزمہ تشمیہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
رپورٹ۔منیر احمد بیورو چیف سلطان نیوز سیالکوٹ