خدمت کا سفر. . ہادی ہسپتال بھوآنہ کے روپ میں۔۔۔۔سید مخدوم زیدی

0
26

خدمت کا سفر. . ہادی ہسپتال بھوآنہ کے روپ میں۔۔۔۔سید مخدوم زیدی

ہادی فری ڈسپنسری سے ہادی ہسپتال تک کا سفر
حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ جب تک دنیا میں رہو ایسے بن کر رہو کہ لوگ تمہیں ملنے کے مشتاق رہیں اور جب دنیا سے پردہ کرجاو تو لوگ تمہیں یاد کرکے روئیں”
مولا علی علیہ السلام کے اس فرمان پر عمل درآمد کا مظاہرہ بھوآنہ کے نواحی گاوں ٹھٹھہ واڑہ میں دیکھنے کو ملا 2014 میں یہاں کی سادات و غیر سادات برادری نے “ہادی فری ڈسپنسری” کی بنیاد رکھی تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ اپنی مدد آپ کے تحت بننے والی فری ڈسپنسری صرف چار سال کے قلیل عرصہ میں آٹھ بیڈ کے ہسپتال کا روپ دھار لے گی آج الحمداللہ “ہادی فری ڈسپنسری ہادی فری ہسپتال میں تبدیل ہوچکی ہے اس مبارک موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھوشن ڈاکٹر سعادت انوار اور ڈاکٹر ممتاز حسین ساجد چوہان مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر صبغت عباس نے “ڈاکٹر ممتاز حسین ساجد ” مرحوم کے نام سے منسوب نئے بلاک کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈاکٹر سعادت انوار کا کہنا تھا کہ مجھے آج یہاں آکر حیرت انگیز خوشی ہوئی ٹھٹھہ واڑہ سادات چھوٹا سا گاوں ہے یہاں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے ہم نے ساری زندگی اپنے لیے گزار دی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم دوسروں کے لیے اپنی زندگی کو وقف کریں
ڈاکٹر ثبوت عباس نے کہا کہ یہ میرے والد کا مشن تھا جس کی تکمیل اللہ نے میرے ہاتھوں میں لکھی ہے مجھے آج خوشی ہو رہی ہے اس نئے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے جو میرے والد مرحوم کے نام کے ساتھ منسوب ہے مذکورہ ڈسپنسری میں روزانہ کی بنیاد پر ماہر ڈاکٹرز فی سبیل اللہ اپنا وقت دیتے ہیں جن میں ڈاکٹر ساجد حسین متلا جو آج کل صاحب فراش ہیں ‘ ڈاکٹر ممتاز حسین ساجد چوہان مرحوم جنہوں نے اس ڈسپنسری کو شروع دن سے بھرپور وقت دیا اور تادم مرگ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے واڑہ سادات کے لوگوں کا جذبہ مثالی ہے اس کار خیر میں مجلس وحدت مسلمین کا کردار بھی شاندار رہا ہے جب کہ مخیر حضرات اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈال رہے ہیں یہاں مریضوں کو بہترین علاج کی سہولتیں میسر ہیں اور کسی بھی سرکاری ہسپتال سے بہتر ادویات مریضوں کو مفت ڈی جاتی ہیں یہاں روزانہ ستر سے سو کے درمیان مریض آتے ہیں فلاح کے اس کام میں بہت سے لوگوں کا تعاون شامل ہے یہاں کے باسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا ہے جس سے پورے گاوں کو صاف پینے کا پانی دستیاب ہوتا ہے آج افتتاح کے موقع پر ٹھٹھہ واڑہ کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے شروع ہونے والا سفر آٹھ بیڈ کے ہسپتال پر پہنچ گیا ہے اس موقع پر خصوصی بات کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کہا کہ چار سال کا یہ سفر کامیابی سے اگر طے ہوا ہے تو اس میں اہل گاوں اور دیگرمخیر حضرات کی کاوشیں ہیں انہوں نے مرحوم ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کے لیے مغفرت کی دعا بھی کروائی گئی جب کہ ڈاکٹر سعادت انواراور ڈاکٹر ساجد حسین میتلا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کروائی گئی ڈاکٹر سعادت انوار نے ہادی ہسپتال کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کے عزم کااظہار کیا۔