ملتان ۔آج فکر اقبال ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم معاشی عدم انصاف کے مسئلہ کو اسلامی تصور معیشت کے مطابق حل کریں صاحبزادہ سلطان احمد علی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں خطاب

0
52

ملتان ۔آج فکر اقبال ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم معاشی عدم انصاف کے مسئلہ کو اسلامی تصور معیشت کے مطابق حل کریں صاحبزادہ سلطان احمد علی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں خطاب

ملتان(تازہ ترین سلطان نیوز) صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ”Allama Iqbal in Socio-Economic Perspective”کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے۔
لیکچر کے چند اہم نکات:
اردو میں اقتصادیات پر سب سے پہلی کتاب ”علم الاقتصادات” کے عنوان سے حضرت علامہ اقبالؒ نے لکھی۔
علامہ اقبالؒ کے نزدیک جو بہترین مثالی اور قابل عمل نظامِ معیشت ہے وہ اعتدال پر مبنی اسلامی نظامِ معیشت ہے۔
Economic Interest کو انسانیت پر ترجیح دینے کے سبب عالمی دنیا انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی بجائے معاشی فوائد کو ترجیح دیتی ہے۔
آج فکر اقبال ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم معاشی عدم انصاف کے مسئلہ کو اسلامی تصور معیشت کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں۔