مارچ تک سیاست میں جھاڑو پھر جائیگا شیخ رشید احمد

0
259

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ن لیگ یا پی ٹی آئی میں نہیں جا رہے، چوہدری نثار نے میری بات کو درست قرار دیا کہ ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی، اس وقت چوہدری نثار کے پاس 40 لوگ تھے، مارچ تک سیاست میں جھاڑو پھر جائے گا،فالودے ، ویلڈنگ کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں، گولی اندر اور چوہے جالندھر میں ہوں گے۔ انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی ریلوے افسر فیلڈ میں نہیں جائے گا وہ گھر جائے گا۔رائل پام اور شالیمار کا کیس نیب میں لیکر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایم ایل ون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ایم ایل ون میں چین کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ سی پیک کے منصوبے ریلوے کے بغیر ممکن نہیں ۔ چین نے توقعات سے بڑھ کردیا ہے جس کا جلد اعلان ہوجائے گا۔وزیراعظم انتھک محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے طلبا کوکرایوں میں25 دسمبر تا 10جنوری تک 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان بھی کردیا ہے۔طلبا کو کرایوں میں رعایت موسم سرما کی چھٹیوں میں دی جائے گی۔ معذور افراد کوٹرینوں پر چڑھنے کیلئے سہولت فراہم کریں گے،11ہزار آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں،10ٹرینوں میں ایک روپیہ بھی فنڈ استعمال نہیں کیا گیا،6 ٹرینیں چلادی ہیں 4 مزید ٹرینیں چلائیں گے،ریلوے کی زمینیں قبضہ مافیا سے آزاد کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کا کیس عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ معلوم نہیں کہ عمران خان نے کس سوال کے جواب میں یوٹرن کا جواب دیا۔ ہمیں فرینڈلی میڈیا نہیں مل رہا ہے جس کی ہم توقع رکھتے تھے۔