بھکر ۔حضور اکرم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ

0
231

بھکر ۔حضور اکرم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ

بھکر ( سلطان نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ حضور اکرم نور مجسم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، ہمارے دل میں جو محبت و عقیدت ہے اس کا تقاضا ہے کہ ہم حضرت رسول اکرم ﷺ سے محبت کرنے والوں کیساتھ جڑ جاٸیں ، اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے محبوب سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کی ہمیشہ مدد فرماتا ہے اور جشن کے انتظامات میں بھی وہ ہماری مد د فرمائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے سلسلے میں جامعہ بارویہ نذیر ٹاون بھکر میں منعقد ہونے والی میلاد کانفرنس و عرس خواجہ فقیر محمد الباروی کی سالانہ محفل کے موقع پر کیا۔
جسمیں علامہ عبداللہ شاہ ہاشمی ، پیر خواجہ محمد حسن الباروی ، دیگر عمائدین ، مذہبی و سماجی تنظیموں کے عہدیداراں ، مدارس اہلسنت کے سربراہان اور آئمہ مساجد و مشائخ عظام کے نماٸندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے توقع ظاہر کی کہ شہریان بھکر آقائے دوجہاں کا جشن ولادت باسعادت انتہائی نظم و ضبط، مذہبی ہم آہنگی اور پر امن انداز میں منائیں گے ، جشن ولادت با سعادت کے تقدوس کو بر قرار رکھنا ہمارا فرض ہے اس سلسلے میں انہوں نے میونسپل کمیٹی کے چیرمٸین ، کونسلرز اور متعلقہ افسران کو خصوصی احکامات دے دیئے ہیں اور خصوصی طور پر تاکید کی ہے کہ جشن عید میلاد النی ﷺ کے جلوسوں کی گزرگاہوں ، میلاد مصطفی کے مقامات ، مساجد، مدارس اور مزارات کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے انتظامات کریں۔

رپورٹ امیر باقر ڈسٹرکٹ رپورٹر بھکر