شور کوٹ ۔درکھانہ خاتون نے کمسن بچی کا گلہ گھونٹ کر خودکشی کرلی

0
236

درکھانہ
خاتون نے کمسن بچی کا گلہ گھونٹ کر خودکشی کرلی
شورکوٹ ۔(تازہ ترین سلطان نیوز)آمنہ بی بی کچھ ماہ قبل چوپڑہٹہ میں نہر میں کود کر خودکشی کرنے کا ڈرامہ ںھی رچایا تھا
ڈی ایس بھی کبیروالا موقع پر پہنچ گئے ۔نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گی
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل چوپڑہٹہ نہر میں بچوں سمیت چھلانگ لگاکر خودکشی کا ڈرامہ رچانے والی آمنہ بی بی نے بالآخر اپنے سسرال میں کمسن بچی کا گلا دباکر خودکشی کرلی ۔آمنہ بی بی نے پہلے کمسن بیٹی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا پھر گھر میں موجود درخت سے رسہ بانت کر خودکو پھانسی دیدی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کبیروالا وسیم سیال اور قائم مقام ایس ایچ او چوہدری محمد اسلم موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹ کیلئے ٹی ایچ کیو کبیروالا منقل کردیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ شوہر سے آمنہ بی بی کے تعلقات کآفی عرصہ سے کشیدہ تھے ۔

رپورٹ ملک زاہد اقبال بیوروچیف شور کوٹ