چنیوٹ،مخالف عورت کا جنازہ پڑھنے پر چالیس جوڑوں کا نکاح ’’ٹوٹ ‘‘ گیا،دوبارہ پڑھوا دیا گیا، مولوی سمیت دس افراد گرفتار

0
230

چنیوٹ،مخالف عورت کا جنازہ پڑھنے پر چالیس جوڑوں کا نکاح ’’ٹوٹ ‘‘ گیا،دوبارہ پڑھوا دیا گیا، مولوی سمیت دس افراد گرفتار،ضمانت پر رہا

چنیوٹ( سلطان نیوز) مخالف عورت کا جنازہ پڑھنے پر چالیس جوڑوں کا دوبارہ نکاح پڑھوا دیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر 136 رجوکہ میں زرینہ بی بی نامی خاتون کا انتقال ہوا تو وہاں کے مولوی خالد نے اس کا جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا جس پر اس کے اہل خانہ ملحقہ گاوں چک نمبر 136 کے مولوی کاشف شاہ کو بلوا کر لائے اور اس کا جنازہ پڑھایا جس پر علاقہ میں موجود مولوی خادم نے مسجد میں اعلان کردیا کہ جس جس نے زرینہ کا جنازہ پڑھا ہے اس کا نکاح ٹوٹ گیا اور اپنے گاوں کے چالیس جوڑوں کے دوبارہ نکاح پڑھائے خبر مقامی پولیس تک پہنچی تو انہوں نے نقص امن کے تحت مولوی سمیت دس افراد کو گرفتار کر لیا اور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ نے ضمانت پر تمام لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ منور اقبال تبسم ڈپٹی بیوروچیف پنجاب