مسلمہ اصولوں کی پاسداری میں ہی ایک معالج کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے ۔ ڈاکٹر ریاض محمد ریاض

0
284

مسلمہ اصولوں کی پاسداری میں ہی ایک معالج کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے ۔
ڈاکٹر ریاض محمد ریاض
شورکوٹ کینٹ (سلطان نیوز) پاکستان کے نامور ہومیوپیتھک سائینسدان ، مصنف ، الصحت ہومیوپیتھک میڈیکل کالج فیصل آباد کے پرنسپل محترم جناب ڈاکٹر ریاض محمد ریاض صاحب سراجیہ ہومیوپیتھک کلینک شورکوٹ کینٹ پر تشریف لائے ۔ اس موقع پر انہوں نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہومیوپیتھی مسلمہ حقیقت اور سائینسی طریقہ علاج ہے ۔ جب تک ہومیوپیتھک معالج مسلمہ اصولوں کی پاسداری نہیں کرے گا وہ کامیاب نہیں ہو سکے گا ۔ ہومیوپیتھک معالج کیلئے ہومیوپیتھک کے اصولوں کے مطابق کیس ٹیکنگ کرنا کامیابی کا پہلا زینہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہومیوپیتھی میں مرکبات کی کوئی گنجائش نہیں ہے ں جو مرکبات کا استعمال کرتے ہیں وہ بیماریوں کو بگاڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں ۔ ہومیوپیتھی میں بالمثل ، مفرد اور پوٹینسی میں دوا دینے کا اصول ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفیق احمد صدیقی ، ڈاکٹر محمد خلیل ، ڈاکٹر راشد ارشاد گجر ، ڈاکٹر محمد رشید معاویہ ، ڈاکٹر محمد بخش وسیم ، ڈاکٹر لیاقت علی چوہدری ، ڈاکٹر محمد اشرف و دیگر موجود تھے ۔ میزبانی ڈاکٹر شفیق احمد صدیقی نے کی ۔۔۔
رپورٹ ملک زاہد اقبال بیوروچیف شور کوٹ