نواز شریف کا سیاست سے دستبرداری مسترد ۔۔۔ جیل جانے کو تیار

0
227

نواز شریف کا سیاست سے دستبرداری مسترد ۔۔۔ جیل جانے کو تیار

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے سیاست سے دستبردار ہونے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان ہی میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں پاکستان سے باہر نہیں جائیں گے اور نا ہی انھیں سیاست کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذ شتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی کے سابق مشیر نے میاں نوازشریف سے جا تی امرا ء میں طویل ملاقات کی تھی اور انھوں نے میاں نواز شریف کو پیغام دیاتھا کہ اگر وہ سیاست سے ہمیشہ کے لئے دستبردار ہو جائیں تو معاملات میں بہتری آ سکتی ہے تاہم میاں نوازشریف نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے جیل جانے کو اپنی ترجیح قرار دیا تھا