سیالکوٹ روڈ کی تعمیرمیں تاخیرسول سوسائٹی 15نومبر کوپسرور میں احتجاجی کیمپ لگائے گی جس میں محکمہ ہائی وے کے افسران کے پتلے جلائے جائیں گے

0
150

خونی روڈ ، حادثاتی روڈ۔
سیالکوٹ روڈ کی تعمیرمیں تاخیرسول سوسائٹی 15نومبر کوپسرور میں احتجاجی کیمپ لگائے گی جس میں محکمہ ہائی وے کے افسران کے پتلے جلائے جائیں گے
پسرور(سلطان نیوز): پسرور سیالکوٹ روڈ کی تعمیرومرمت میں تاخیر پر تحصیل پسرور کے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے شکستہ سڑک روزانہ حادثات کا باعث بنتی ہے جبکہ محکمہ ہائی وے مینٹی نینس اینڈ ریپیئر کو سڑک کی حالت بہتر بنانے سے کوئی دلچسپی نہ ہے صدر سٹیزن کونسل محمد پرویز باجوہ نے کہا ہے کہ شہری تنظیمیں 15نومبر کو پسرورکچہری میں احتجاجی کیمپ لگائیں گی جس میں محکمہ ہائی وے کے چیف انجنیئر،ایکسیئن اور ایس ڈی او کے پتلے جلائیں جائیں گے جبکہ احتجاجی کیمپ کے شرکا پہلے مرحلے میں ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کریں گے اور اگر مطالبہ منظور نہ ہوا تو20نومبر سے مسلسل کیمپ لگایا جائے گا انہوں نے بار ایسوسی ایشن پسرور ،انجمن تاجران ،سماجی رہنماؤں اور پسرور سے محبت رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پسرور سیالکوٹ روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف لگائے جانے والے کیمپ میں شرکت کریں اور محکمہ ہائی وے مینٹی نینس اینڈ ریپیئر کے افسران کے پُتلے جلانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔

رپورٹ زبیر احمد صدیقی سلطان نیوز چونڈہ