مظفر گڑھ ۔تیسری تھل جیپ ریلی 2018ء کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

0
273

تیسری تھل جیپ ریلی کا اعلان
ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی )کے زیراہتمام تیسری تھل جیپ ریلی 2018ء کی تاریخوں کا اعلان کردیاگیا۔

مظفر گڑھ ( سلطان نیوز)ملتان کے قریب ہیڈ محمد والا پٹھان ھوٹل تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ سے شروع ہونے والی تین روزہ جیپ ریلی 16نومبر سے شروع ہوگی جبکہ اس کے انتظامات اور دیگر معاملات کوفائنل کرنے کے لیے 12اکتوبر کو جنرل منیجر ٹی ڈی سی پی اسجد غنی،ایونٹ منیجر فیاض احمد اور ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی ملتان اشعر اقبال ملک ،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے ملاقات کریں گے ،تیسری تھل جیپ ریلی کی تقریب تقسیم ا نعامات 18نومبر کو مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی جبکہ اس کا180کلومیٹر طویل اور مشکل ٹریک مظفرگڑھ اورلیہ کے اضلاع سے گزرے گا جبکہ اس کا ’’مڈ پوائنٹ‘‘ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں اور اس کا اختتامی پوائنٹ بھی واپس ہیڈ محمد والا ہی ہوگا۔

رپورٹ
محمد اسلم جوئیہ بیوروچیف جنوبی پنجاب