بھکر۔ایس ایچ او منکیرہ کی کاروائی نو سرباز گینگ گرفتار

0
128

مورخہ 10/11/18

بھکر۔ایس ایچ او منکیرہ کی زبردست کاروائی۔۔نو سرباز گینگ گرفتار۔

بھکر۔(تازہ ترین سلطان نیوز)تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منکیرہ ملک اختر بگا نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے کثیر الاضلاعی نو سرباز گینگ گرفتار کرلیا۔ مزکورہ گینگ سادہ لوح لوگوں کو بے نظیر ان سپورٹ پروگرام اور دیگر مالی معاونت کے پروگرامز کا جھانسہ دیکر لوٹتا تھا۔ گینگ ظفر اقبال سکنہ کوٹ ادو، مظفر سکنہ بہاولنگر اور نوید سکنہ کوٹلی منکیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2000 سمیں، 4 لیپ ٹاب، ایک پرنٹر، 4 سکینرز، 8 ووٹرز لسٹیں، 150 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فارم اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

رپورٹ امیر باقر ڈسٹرکٹ رپورٹر بھکر