بھکر ۔کلورکوٹ دوہرے قتل کا معاملہ، ڈی پی او بھکر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔

0
108

مورخہ 10/11/18
کلورکوٹ میں دوہرے قتل کا معاملہ، ڈی پی او بھکر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔
بھکر(تازہ ترین سلطان نیوز)تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح کورکوٹ کے نواحی علاقہ وٹھوئے والی میں نا معلوم ملزمان نے دو سگے بھائی جاوید اقبال اور مظفر اقبال کو آتشیں اسلحہ سے قتل کر دیا۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بھکرعرفان طارق نے ایس ڈی پی او کلورکوٹ خالد محمود کی سربراہی میں واقعے کی چھان بین اور ملزمان گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ مدعیان کی نشاندہی پر ملزمان کا تعین کرلیا گیا ہے اور انھیں چوبیس گھنٹے میں گرفتار کیے جانے کےاحکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او کلورکوٹ فاروق خان کے زیر نگرانی مقتولین کی نعشیں برائے پوسٹمارٹم تحصیل ہیڈ کورٹرز ہسپتال کلورکوٹ منتقل کردی گئی ہیں اور ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
رپورٹ امیر باقر ڈسٹرکٹ رپورٹر بھکر