پنجاب حکومت کا ڈومسائل ختم کرنے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شناختی کارڈ اور ڈومسائل۔۔۔۔۔۔۔تحریر رانا عاشق علی

0
105

حکومت پنجاب کا ڈومسائل ختم کرنے ۔
کرنے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا
ملازمت حصول کے لئے یا بجوں کو مختلف کالجوں میں داخلے کے لئے ڈومیسائل پیش کرنا لازمی قرار دیا ہوا ہے ڈومیسائل کی شرط جنرل ایوب نے رکھی تھی تاکہ معلوم ہو اسکی پہچان پاکستان ہے اور وہ پاکستان کا رہائشی ہے یہ جنرل ایوب نے ضلع کی انتظامیہ کے سربراہ کو اختیار بخش دیا۔۔۔ یعنی ڈپٹی کمشنر کو اختیار دے دیا تھا وہ ضلعی اور ملکی شناخت کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا مجاز ہوگا۔۔۔۔ جس کا نام ڈومی سائل رکھا گیا جو شناخت کارڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا ۔۔۔۔ اس کے بعد مینویل شناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری ہوئے جو پاکستانی شہری کے طور پر استعمال ہونے لگا جو چند سکوں میں مل جاتا تھا ۔۔۔۔۔اب ڈومی سائل کی ضرورت اور حثیت نہ رہی تھی ۔۔۔۔ کچھ اعلی درجے کے مشیر ہر دور میں ہوتے ہیں جیسے اسحاق ڈار سابقہ وزیر خزانہ نواز شریف کے مشیر بھی تھے انہوں نے وقت حاضر کے حکم کو مشورہ دیا ڈومیسائل کو ختم نہ کریں اس سے ریونیو بڑے گا ۔۔۔۔۔ مختلف مشاورت کے بعد ڈومیسائل ملازمت اور اعلی تعلیم کے لئے شناختی کارڈ کے ساتھ ڈومیسائل کو بھی جاری رکھا گیا ۔۔۔۔۔ مگر پہلے تو بہت با آسانی سے بن جاتا تھا۔۔۔۔۔۔ پھر ڈی سی کی طرف سے ایک فارم جاری کیا گیا ڈومسائل کےحصول کے لئے اس پر آج بھی وہی شرائط لکھی ہوئی ہیں۔۔۔ایک ڈومیسائل کو بنوانے کے لئے مختلف مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے خاص طور بچوں کے لئے کارڈ کے حصول کے لئے بہت مشکالات درپیش آتی ہیں پہلے فائل تیار کرو بنک کی فیس ادا کرو فارم کی تصدیق کے لئے نمبردار یا کونسلر کی تصدیق پٹواری کی تصدیق تحصیل دار کی تصدیق اسکے علاوہ آپ کو جسے علاقے سے ڈومی سائل بنوانا ہوتا ہے یا جس علاقے کا وہ رہنے والا ہے گاوں شہر ٹاون میں وہاں اسکا یا اسکے والد کی جائیداد کے مالک ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا ہے کچھ عرصہ سے ڈپٹی کشنر ڈوماسائل جاری کرنے کا احکامات ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشر کو دے رکھے ہیں۔۔۔جو سائل کی اور پریشانیوں میں اضافے کا سبب بنا رہا تھا ۔کچھ عرصہ سے حکومت پنجاب نے ڈومسائل ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اس پیش نظر کے شناختی کارڈ ہی ڈومیسائل کی جگہ استعمال ہوگا ۔۔۔کیونکہ اب شناختی کارڈ میں اس شخص کا مکل ڈیٹا موجود ہوتا ہے ۔۔۔۔تحریر رانا عاشق علی