حملہ آور مولانا سمیع الحق کے گھر میں کیسے داخل ہوئے؟ ایسی خبر آ گئی کہ سیاستدانوں کے ہوش اڑ جائیں گے

0
295

راولپنڈی ( سلطان نیوز ) مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ حملہ آور دیوار پھلانگ کر داخل ہوا جس نے کمرے میں آرام کرتے مولانا سمیع الحق پر چاقو سے وار کئے۔ 
نجی ٹی وی ’’ سما نیوز ‘‘ کے مطابق حامد الحق کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ مولانا سمیع الحق پر گھر میں حملہ ہوا ہے اور حملہ آور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہواوراس وقت مولانا صاحب کمرے میں آرام کر رہے تھے اسی دوران حملہ آور نے والد صاحب کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا ۔جس وقت حملہ ہوا ملازم اور گارڈ 15منٹ کیلئے گھر سے باہر سودا سلف لینے گئے ہوئے تھے جب وہ واپس آئے تو مولانا شدیدزخمی تھے۔ انہوں نے کہاکہ اطلاع ملنے پر جب ہم پہنچے تو دیکھا کہ مولانا خون میں لت پت پڑے تھے انہیں قریبی ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ شہید ہوچکے تھے۔