جھنگ مولانا سمیع الحق کی شہادت انتہائی المناک سانحہ ہے شیخ محمد اقبال

0
131

جھنگ مولانا سمیع الحق کی شہادت انتہائی المناک سانحہ ہے شیخ محمد اقبال صدر راہ حق پارٹی پنجاب
جھنگ:( سلطان نیوز )پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب کے صدر شیخ محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا مولنا سمیع الحق کی شہادت انتہائی المناک سانحہ ہے ملک پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے اس سانحہ کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے مولنا صاحب ملک پاکستان کا اہم سرمایہ تھے انہوں نے ملک پاکستان میں امن قائم کرنے کے لئے اہم خدمات کی ان کی زندگی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ تعلیمات کو عام کرتے ہوۓ گزری ان کٹھن اور مشکل حالات میں ان کے عقیدت مندوں کو انہی پاکیزہ تعلیمات کو مشعل راہ بناتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ھوگا.

رپورٹ علی رحمان انصاری جھنگ