لاہور، سر گنگارام اسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی کے باعث ایک نومولود بچی جاں بحق، مزیدتفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
39

سر گنگارام اسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی کے باعث ایک نومولود بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ 23 کو باحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سر گنگا رام اسپتال کے بچہ وارڈ میں اچانک آگ بھڑک جسے بروقت بجھایا نہ جاسکا اور آگ پھیلتے پھیلتے خوفناک آتشزدگی میں تبدیل ہو گئی۔آگ کے پھیلنے کے باعث ایک نومولود بچی جاں بحق ہو گئی۔
بچی کی ہلاکت کا سن کر نومولود کے والدین کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔
والدہ کو غشی کے دورے آنے لگے جبکہ والد کی حالت بھی نا قابل بیان تھی۔آگ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تین سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ اس موقع پر 23 بچوں کو متاثرہ وارڈ سے محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر ایس ایچ او سول لائنز اور ڈی ایس پی ہسپتال پہنچ گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ دوسری جانب بچوں کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ آگ عملے کی غفلت کی وجہ سے لگی کیونکہ کچھ دیر پہلے ڈیوٹی پر موجودعملے کو اس بارے آگاہ کیا لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔