جھنگ:شیخ انصار موومنٹ پاکستان کے صدارتی الیکشن 20-2018 کے لئے الیکشن کمیشن کے ممبران کی حلف برداری کا انعقاد کیا گیا

0
36

جھنگ:شیخ انصار موومنٹ پاکستان کے صدارتی الیکشن 20-2018 کے لئے الیکشن کمیشن کے ممبران کی حلف برداری کا انعقاد کیا گیا

جھنگ (سلطان نیوز ) جس میں سرپرست اعلی ماسٹر محمد ادریس,چیئرمین وبانی محمد ارشد جاوید,سابق سرپرست حاجی بشیر احمد,صوفی محمد ابوسفیان,عمران الطاف,محمد اکرام,عظمت اللہ نوید اور برادری کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی.
محمد عرفان افتخار کو متفقہ رائے سے چیف الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا اور ممبران میں سجادحیدر,علی رحمن,فیصل گل,محمد سرفراز,محمد ساجد اسماعیل شامل.
صدارتی امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 25 نومبر 2018 اور الیکشن کی حتمی تاریخ 7 دسمبر مقرر کی گئی.
محمد عرفان افتخار چیف الیکشن کمیشن نے گفتگو کے دوران کہا میں سب سے پہلے اپنے ساتھیوں کا مشکور ہو کہ انہوں نے مجھے چیف الیکشن کمیشن منتخب کیا انشاءاللہ ایمانداری کے ساتھ اپنے کام کو سرانجام دونگا اور الیکشن میں کسی بھی شخص کا دباءو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام امیدواروں کو ایک ہی نظر سے دیکھا جائے گا کسی کے ساتھ نارواسلوک اختیار نہیں کیا جائے گا اور یہ الیکشن انشاءاللہ برادری مفاد واتحاد کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا.
رپورٹ
علی رحمان انصاری جھنگ