چونڈہ ۔چوری کی ایک اور واردات پولیس ناکام شہری پریشان

0
177

چونڈہ۔پسرور
چونڈہ میں ہوئی چوری کی ایک اور واردات۔
تفصیل کے مطابق۔
پرانا ظفروال روڈ چونڈہ پر شیخ ارشد کریانہ سٹور پر رات گئے چوری کی واردات ہوئی۔چوروں نے دوکان سے قیمتی اشیاء کے ساتھ ساتھ نقدی اور موبائل کارڈ جنکی مالیت 25000 بتائی جا رہی ہے لے اڑے۔
اس طرح دوکان سے چوری کی کل مالیت 100000 کے قریب بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایسی واردات کا چونڈہ اور اس کے گردونواع میں ہونا معمول بن چکا ہے۔
SHO تھانہ پھلورہ
جناب بشارت علی سے التماس ہے کہ جیسے منشیات کے خلاف کریک ڈاون جاری کیا گیا ہے ایسے ہی چور ، لٹیروں اور ڈاکوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کیا جائے تا کہ عوام منگائی کے اعلی دور میں سکھ کا سانس لے سکیں۔مزدور بیچارہ مزدوری کرتا ہے اور چور اسکی محنت کو چرا لے جاتا ہے۔
رپورٹ:-
منیر احمد بیوروچیف سلطان نیوز ضلع سیالکوٹ