تنویر کوثر SHO تھانہ بمبانوالہ کی کاروائی SHO نے طفیل نامی شخص سے غیر لائسنس شدہ کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرکے گرفتار کرلیا

0
174

تنویر کوثر SHO تھانہ بمبانوالہ کی کاروائی SHO نے طفیل نامی شخص سے غیر لائسنس شدہ کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرکے گرفتار کرلیا ۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے ایس ایچ او تنویر احمد ناکہ بندی گشت پر گلوٹیاں موڑ پٹرولنگ پولیس چوکی کے قریب موجود تھے ایک شخص گوجرانوالہ کی طرف سے آنے والی بس سے اترا اور بوبکانوالہ روڈ کی طرف پیدل چلنے لگا ۔ پولیس کو اس آدمی پرشک گزرا تو پولیس نے پیچھا کرکے پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی جابر حسین کی مدد سے اس طفیل نامی آدمی کو روک لیا ۔ طفیل کی تلاشی لی گئی تو اس کےپاس سے دوران تلاشی بغیر لائیسنس شدہ کلاشنکوف اور 5 عدد گولی میگزین برآمد ہوا ۔ تھانہ ایس ایچ او تنویر احمد نے ملزم محمد طفیل ولد گل شیر قوم پٹھان سکنہ موڈیروالہ مردان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے