سیالکوٹ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ سیالکوٹ میں کمیونٹی ریسکیو1122اسٹیشن سے ریسکیوسروس کا آزمائشی بنیادوں پر افتتاح کر دیا

0
139

سیالکوٹ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو نے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ سیالکوٹ میں کمیونٹی ریسکیو1122اسٹیشن سے ریسکیوسروس کا آزمائشی بنیادوں پر افتتاح کیا اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد اور ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن آمد پر ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں انہوں نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن سے ریسکیو سروسز کے آزمائشی بنیادوں پرفراہمی کا افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد نے ڈی سی سیالکوٹ محمد طاہر وٹو اورڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کو کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن کا معائینہ کروایا۔ڈی سی سیالکوٹ نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورریسکیو سروسز کی بلاتعطل فراہمی پر شاباش دی۔