قصور چھانگا مانگا کے علاقہ میں ایکسین حملہ آور کیس میں واپڈا اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار، سرکاری اداروں کی تضحیک، اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ڈی پی اوقصور

0
157

*چھانگا مانگا کے علاقہ میں ایکسین حملہ آور کیس میں واپڈا اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار، سرکاری اداروں کی تضحیک، اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ڈی پی اوقصور*

قصور( تازہ ترین سلطان نیوز)تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے محکمہ واپڈا کے ایکسین حملہ آور کیس کے مرکزی ملزم سردار محمد اصغر کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 21اپریل کو محکمہ واپڈاکے ایکسین اور ایس ڈی او اہلکاروں کیساتھ نواحی گاؤں مقام میں چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران ملزم سردار محمد اصغر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا جو واپڈا ٹیم کو دیکھ کر مشتعل ہوگیا اور20کس دیگر ملزمان کے ہمراہ واپڈا ٹیم پر حملہ آور ہوگئے اور واپڈا اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا،سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور واپڈا کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا جس پر تھانہ چھانگا مانگا میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمہ میں ملوث مرکزی سردار محمد اصغر نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جو گزشتہ روز ضمانت منسوخ ہوگئی جس پر ایس ایچ او چھانگا مانگا انسپکٹر میاں جسیم نے ایلیٹ اہلکاروں کے ہمراہ ملزم کو ہائیکورٹ سے ہی گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈی پی اوقصور منتظر مہد ی نے کہا کہ تمام شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن سرکاری اداروں کی تضحیک،اہلکاروں کو تشدد کانشانہ بنانے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اورکوئی شخص بھی قانون سے بالا تر نہیں.

رپورٹ
میاں عدیل اشرف بیورو چیف قصور