جھنگ خدمت مرکز میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا ئیں گی اور انکے مسائل آسانی سے حل ہوں گے انچارج خدمت مرکز ثاقب علی

0
149

جھنگ خدمت مرکز میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا ئیں گی اور انکے مسائل آسانی سے حل ہوں گے انچارج خدمت مرکز ثاقب علی
خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات بارے بتایا کہ پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات ، پینے کے لئے صاف پانی ، واش رومز اور صاف ما حول جیسی سہولیات دی جاتی ہیں،انہوں نے بتایا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکے تا کہ انکے مسائل با آسانی حل ہو سکیں انچارج خدمت مرکز ثاقب علی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے جھنگ میں پولیس خدمت مرکز کو فعال کیا گیا ہے تا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت عوام کے روزمرہ کے مسائل ایک ہی جگہ پر حل ہو سکیں ۔ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، کلےئرنس سرٹیفکیٹس، اندراج کرایہ داران ، اندراج گھریلو ملازمہ ، وہیکل کلےئر نس سرٹیفیکیٹ ، جرم کی اطلاع ، سرٹیفکیٹس ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس ، انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس ، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس ، کریکٹر سرٹیفیکیٹ ، جنرل پولیس ویری فکیشن ، FIR کاپی اور رپورٹ گمشدگی دستاویزات کا حصول با آسانی ہو سکے گا ۔ DPO جھنگ نے اس حوالے سے مزید بہتری لانے کے لیے عوام کی رائے بھی مانگی ہے انچارج خدمت مرکز ثاقب علی اور ان کا سٹاف اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری سے انجام دے رہا اور ہر آنے والے شہری سے خوش اخلاقی پیش آنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ صبح 9 بجے سے 5بجے تک آفس کھلا رہتا ہے دن میں تقریبا 130 تک فائلیں کمپلیٹ کی جاتی تاکہ عوام کو جلد سے جلد سہولت مہیا کی جاسکے آخر میں انہوں میڈیا کا شکریہ ادا کیا نیک تمنائیں۔

رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیوروچیف جھنگ