چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر حکومت کی طر ف سے نافذ ضابطہ اخلاق پر مکمل طور پر عمل کروایا جائے ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی

0
175

(جھنگ ۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر حکومت کی طر ف سے نافذ ضابطہ اخلاق پر مکمل طور پر عمل کروایا جائے ۔ اس ضمن میں ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جائینگے جبکہ جلوس و مجالس کی سیکورٹی اور مانیٹرنگ کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی فنکشنل کئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے آفس میں چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوواحدارجمند ضیائ، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال ،اسسٹنٹ کمشنر ز،محکمہ ہیلتھ، ڈی اوایمرجنسی ریسکیو1122، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ کیونکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر جلوس و مجالس کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی کے حوالہ سے بلدیاتی اداروں کوخصوصی طور پر ہدایت جاری کیں۔ اجلاس کے دوران بتایا کہ چہلم امام حسین کے موقع پرپولیس کی طر ف سے مکمل سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا اورامن و امان کی بحالی کےلئے شر پسند عناصر کے خلاف بلا تفریق و امتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122علی حسینن نے بتایا کہ چہلم امام حسین کے حوالہ سے ایک خصوصی ڈیوٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے مطابق فائر فائٹنگ گاڑیاں اور ایمبولینسز تربیت یافتہ عملہ کے ہمراہ ہمہ وقت تیار رہیں گی۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ( )ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے ہاکی گراﺅنڈ سٹیلائٹ ٹاﺅن کا دورہ کرکے گراﺅنڈ اور دیگر کھیلوں کے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ میںبھرپور اقدامات کر رہی ہے۔اس ضمن میں ضلع بھر کے سکولوں اور کالجوں میں سالانہ کھیلوں کے پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ضلع جھنگ میں کھیلوں کے انعقاد کےلئے بہتر ورک کیا جا رہاہے تاہم کھیلوں کے میدان آباد اور فعال بنانے کے حوالہ سے جامع اقدامات خوش آئندہ اقدام ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلیں ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ذہنی آسودگی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کھیلوں کے خواہش مند کھلاڑی خوشگوار اور تفریحی ماحول فراہم کرنے کےلئے کھیلوں و دیگر صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔ڈپٹی کمشنرنے ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کھیلوں کے پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کریں اس ضمن میں سکیموں کی ترقیاتی پیش رفت کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائیگی۔انہوںنے کہا کہ اس حوالہ سے اگر کسی جگہ ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

رپورٹ
عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیوروچیف جھنگ
۔۔۔٭٭٭۔۔۔