چونڈہ TCS کی لوٹ مار عوام پریشان

0
155

چونڈہ TCS
کی سر عام عوام کو لوٹ مار انتطامیہ خاموش

تفصیل کے مطابق چونڈہ میں موجود TCSآفس کا عملہ عوام کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا۔اندرون شہر / ملک کوئی شے بھجوانے پر TCS کے آن لائن تجویز کردہ ریٹس سے 4 گنا ذیادہ وصول کئے جا رہے ہیں۔عملہ نے اپنی تجویز کردہ ریٹ لسٹ تیار کر رکھی ہے جو کہ TCSکی ویب سائیٹ سے 4 گنا زیادہ ہے۔
عملے سے اس بارے موقف جاننا چاہا تو نہائیت بد تمیزی سے پیش آتے ہوئے کہا کہ آفس ہمارا ہے تو لسٹیں بھی ہماری مجودہ ہونگیں۔ ہیڈآفس کا کوئی ڈر نہیں نہ کسی انتظامیہ کا ۔ ایسی لسٹ بنانے کی ہماری مرضی ہے۔
یاد رہے کہ اس آفس کے پاس ہی *پاکستان پوسٹ آفس چونڈہ* موجود ہے جو کہ TCS کے آن لائن ریٹس سے بھی آدھی قیمت میں پارسل پنہچا دیتے ہیں۔مگر پرابلم یہ ہے کہ چونڈہ پوسٹ آفس 2 بجے کے بعد بند ہو جاتا ہے۔جس کا فائدہ TCS کے عملہ جیسے لوگ اٹھاتے ہیں جو اپنی مرضی کے ریٹس لگا کر عوام کو لوٹتے ہیں۔
عوام کا اعلی حکام سے TCS کے عملہ کے خلاف کاروائی کرنےاور پاکستان پوسٹ آفس کا ٹائم بڑہانے کا مطالبہ۔

رپورٹ
*منیر احمد بیوروچیف سلطان نیوز سیالکوٹ