شریف آباد: سیکرٹری یونین کونسل 69دری گوندل سجاد حسین بھٹی کی ریٹائر منٹ پر تقریب کا اہتمام زیر صدارت خان مظہر عباس خان ہوا۔ سابقہ و موجودہ ممبران کونسل کی شرکت ۔بہترین خدمات پر شیلڈ دی گئی۔تفصیلات جانیے لنک میں

0
164

شریف آباد: سیکرٹری یونین کونسل 69دری گوندل سجاد حسین بھٹی کی ریٹائر منٹ پر تقریب کا اہتمام زیر صدارت خان مظہر عباس خان ہوا۔ سابقہ و موجودہ ممبران کونسل کی شرکت ۔بہترین خدمات پر شیلڈ دی گئی۔تفصیلات جانیے لنک میں

شریف آباد() احمد پور سیال کی یونین کونسل نمبر 69دری گوندل میں ریٹائر ہونے والے سیکرٹری سجاد حسین بھٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کی صدارت چیئرمین یونین کونسل 69دری گوندل خان مظہر عباس خان سیال ایڈوکیٹ نے کی۔ تقریب میں جنرل کونسلرز خان بہاول خان، چوہدری حاجی رشید احمد، حاجی محمد افضل خان، غلام شبیر خان، سابقہ نائب ناظم تصور عباس خان، مقامی سیاسی و سماجی شخصیات میاں حسنین شاہ قریشی، نمبر دار خان ممتاز خان، مبارک علی خان، چوہدری محمد دین، خان غلام محمد خان، نواب عنصر خان، کوثر عباس خان، سٹاف یونین کونسل دری گوندل سمیت علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی ۔ اجلاس میں موجود شرکاء خان مظہر عباس خان، تصور عباس خان اور ممتاز خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری سجاد حسین بھٹی نے ہمیشہ سیاسی وابستگی اور مفادات سے بالا ہو کر علاقہ کی خدمت کی اور ان کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر چیئر مین خان مظہر عباس خان اور میاں حسنین شاہ قریشی نے ریٹائرڈ ہونے والے سیکرٹری سجاد حسین بھٹی کو ان کی بہترین عوامی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔

رپورٹ
چوہدری محمد انور سٹاف رپورٹر سلطان نیوز