ٹوبہ ٹیک سنگھ شوگر کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے آگاہی واک کی گئی.

0
28

ٹوبہ ٹیک سنگھ شوگر کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے آگاہی واک کی گئی.

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سلطان نیوز)تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوگر کے عالمی دن کے موقع پر سٹی ہسپتال سے شہباز چوک تک آگاہی واک کی گئی
آگاہی واک کی قیادت سی ای او ڈاکٹر مختار اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کی. آگاہی واک میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین پیرا میڈیکل سٹاف ڈاکٹرز اور شہریوں نے شرکت کی. شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے. شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ پاکستان میں 30 ملین افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ہر سال اس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے. انہوں نےمزید کہا کہ شوگر کا مرض لاعلاج نہیں آپ اس پر متوازن غذا اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش کر کے قابو پاسکتے ہیں.
رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ