بچے کی ولادت دوہری خوشی لائے گی، ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں پیش، مکمل تفصیلات جاری جانیے اس لنک میں

0
146

بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔بل سینیٹر قرۃ العین نے پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق ہمارا خاندانی نظام بہت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جس کی بنیادی وجہ خاندان کے ساتھ وقت نہ گزار پانا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خاندانی نظام کی اس کمزوری کے مضر اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں تاہم سینیٹ میں خاندانی تعلق کو مزید بہتر بنانے کے لیے شاندار تجویز پیش کی گئی ہے۔
سینیٹر قرۃ العین نے سینیٹ میں بل پیش کیا ہے کہ بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا قانون بنایا جائے۔اس موقع پر خاتون سینیٹر کا کہنا تھا کہ چہ اور بچہ کی دیکھ بھال شوہر کریں گے تو باہمی تعلق اور گھرانے مضبوط ہو جائیں گے۔
سینیٹر قراۃ العین نے کہا کہ بدقسمتی سے جو والد کا کردار ہے پیدائش کے ابتدائی دنوں میں اُسے نظر انداز کرتے ہیں، اس وقت ماں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ وہی وقت ہے جب والد کا اپنے بچے سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔

اس قانون سازی کے مطابق اس دورانیے کے لیے چھٹیاں کرنے والوں کی نہ تو تنخواہ روکی جائے گی اور نہ ہی ان کو نوکری سے نکالا جائے گا۔اگر والدین میں سے دونوں یا ایک چاہے تو اپنی چھٹیوں کی مدت بڑھا بھی سکتا ہے تاہم ان اضافی چھٹیوں کی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔واضح ہو کہ یہ بل صرف اسلام آباد والوں کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ دیگر صوبوں کے عوام اپنے صوبے کی حکومت کی جانب سے ایسی ہی قانون سازی کا انتظار کر سکتے ہیں۔