آسیہ مسیح کی ملک سے باہر جانے کی خبریں بےبنیاد ہیں، وفاقی وزیراطلاعات فوادچوھدری مزیدتفصیلات جانیے اس لنک میں

0
48

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے کی خبروں کی تردید کر دی ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ لائنز کے لیے بغیر تصدیق کیے ہی خبریں نشر کرنا ٹی وی چینلز کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کا کیس ایک حساس معاملہ ہے، میڈیا نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک منتقلی کی خبر نش کر کے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری میڈیا سے درخواست ہے کہ خبروں کے معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔