ظالمو۔۔۔۔تمہیں شیخ الحدیث کی شہادت راندہ درگاہ بنا دے گی۔ ۔۔۔۔۔۔قلوب و اذہان کو چھوتھی خوبصورت تحریر ۔۔۔۔۔محمد اطہر بلال کے قلم سے ۔۔۔۔۔صرف سلطان نیوز پر

0
43

ظالمو۔۔۔۔تمہیں شیخ الحدیث کی شہادت راندہ درگاہ بنا دے گی۔ ۔۔۔۔۔۔قلوب و اذہان کو چھوتھی خوبصورت تحریر ۔۔۔۔۔محمد اطہر بلال کے قلم سے ۔۔۔۔۔صرف سلطان نیوز پر

اے قاتلو! اس
چھریاں تیز کرتے وقت
اپنے ہاتھوں کو تیز چھری کے وار سے بچاتے وقت
ان چھریوں کو کپڑوں میں لپیٹتے وقت
پھر ان کو چھپاتے وقت
قدم قدم ان کی رہائش گاہ کی طرف بڑھتے وقت
آرام کرتے ہوئے بزرگ کے سر پر پہنچ کر بھی
ان بزرگ کے نورانی چہرہ پر نظر پڑنے کے بعد بھی
اتنے ضعیف استاذ الحدیث کی بیماری کو دیکھ کر بھی
ان بوڑھے عالمِ دین کے سفید بالوں پر نگاہ پڑتے وقت بھی
جن سفید بالوں سے اللہ رب العالمین کو حیا آتی ہے ان کو دیکھ کر بھی کیا تمہارے ظالم ہاتھ نہ کانپے؟ تمہارا دل نہ کانپا؟ تم اک لمحے کے لئے بھی ٹھٹکے؟
کیسا لگا ہوگا ان کو جب پہلا وار ان کو چیرتا چلا گیا ہوگا, کس قدر تکلیف ہوئی ہوگی ان کو جب اک کے بعد اک وار ان کے جسم سے خون کی ندیاں بہا رہا ہوگا؟ کیا عالم ہوگا جس وقت انہوں نے اپنے کمزور ہاتھوں سےاپنا بچاؤ کیا ہوگا؟
کس ہمت سے ان کی جان لینے آئے فرشتوں نے ایک بیمار بوڑھے کی لا چاری و بے بسی کو دیکھا ہوگا؟ زمین و آسمان کس ہمت سے اس منظر کو دیکھ رہے ہونگے جب ایک شیخ الحدیث اور ضعیف العمر شخص نے اپنے دائیں بائیں کسی کو مدد کے لئے ڈھونڈا ہوگا. رباہ کیا عالم ہوگا جس وقت انہوں نے زندگی سے مایوس ہوکر اپنی آنکھیں بند کی ہونگی. جس وقت انہوں نے درد سے کراہتے ہوئے آخری ہچکی لی ہوگی.
اے ظالمو! اے قاتلو! اے ملعونو! اے راندۂ درگاہ خبیثو! یاد رکھنا
اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے وہ نہ بھولتا ہے نہ چوکتا ہے اور نہ ناانصاف ہے.
واللہ تم نے فقط ایک شیخ الحدیث کو شہید نہیں کیا بلکہ اپنی پیٹھ پر ایک بہت بڑا بوجھ لاد لیا ہے.