سیالکوٹ ۔پولیس کے رویے ۔ کرپشن ۔ ناانصافی یا دیگر غیر اخلاقی رویہ یا کسی ایف آر کے اندراج درخواست یا رپٹ کے اندراج پر رشوت طلب کرنے یا ٹریفک اہلکار ۔ وارڈن پولیس۔ کو رشوت یا نقد چالان کی رقم ادا نہ کریں ایس ڈی پی او سرکل تحصیل ڈسکہ کی عوام کو ہدایت

0
25

سیالکوٹ ۔پولیس کے رویے ۔ کرپشن ۔ ناانصافی یا دیگر غیر اخلاقی رویہ یا کسی ایف آر کے اندراج درخواست یا رپٹ کے اندراج پر رشوت طلب کرنے یا ٹریفک اہلکار ۔ وارڈن پولیس۔ کو رشوت یا نقد چالان کی رقم ادا نہ کریں ایس ڈی پی او سرکل تحصیل ڈسکہ کی عوام کو ہدایت

ڈسکہ(سلطان نیوز) آئیے مل کر ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں پولیس کے رویے ۔ کرپشن ۔ ناانصافی یا دیگر غیر اخلاقی عمل کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں۔کسی ایف آر کے اندراج ۔ کسی درخواست یا رپٹ کے اندراج پر رشوت طلب کرے فوری ہم سے رابطہ کریں۔ ٹریفک اہلکار ۔ وارڈن پولیس۔ کو رشوت یا نقد چالان کی رقم ادا نہ کریں۔ کسی پولیس ویری فیکیشن کی مد میں رشوت نہ دیں۔ کسی ریڈ کرنے کی صورت میں گاڑی کا کرایہ یا پٹرول کے لئے روپے نہ دیں ۔ کسی بھی ایف آر آئی کی نقل کا دیگر کاغذات کی نقل کے حصول کے لئے کوئی رقم ادا نہ کریں۔
اسکے علاوہ ماحول کی بہتری کے لئے کچھ آپ پر بھی ذمہ داریاں عائید ہوتی ہیں۔ آپکے تعاون سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ۔۔۔ ون ویلنگ۔ پتنگ بازی و فروخت ۔ منشیات یہ جان لیوا عمل ہیں ۔ کسی کی جان بچانے کے لئے آپ پر بھی فرض ادا ہوتا ہے۔۔۔ آپ ایسا عمل کو ہوتے پائیں فوری ہم سے رابطہ کریں ایک تو قیمتی جانیں محفوظ رہیں گیں اور اس گھناؤنے اعمال کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔ اپنے ماحول کے اردگرد گہری نظر رکھیں اگر کوئی شخصیت مشکوک نظر آئے ہم سے بلا تاخیر رابطہ کریں۔۔۔۔۔خاص طور پر رشوت ستانی ۔ منشیات فروشی ۔ جووے خانے ۔ ون ویلنگ۔ پتنگ بازی ۔ پتنگ فروشی پر گہری نظر رکھیں اور متعلقہ تھانہ میں فوری اطلاع دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ جرائم کا خاتمہ آپکے تعاون سے ہی ممکن ہے۔۔۔۔ میرے دروازے سرکل تحصیل ڈسکہ کی عوام کی دادرسی کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔۔۔۔
شاہد نواز وڑائچ
ایس ڈی پی او سرکل تحصیل ڈسکہ.
رپورٹ۔
عاشق علی تبسم نمائیندہ خصوصی ڈسکہ