سیالکوٹ ۔ہماری یوتھ باصلاحیت ہے اگر ان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں عثمان ڈار چیئرمین وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام

0
21

سیالکوٹ ۔ہماری یوتھ باصلاحیت ہے اگر ان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں عثمان ڈار چیئرمین وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام

سیالکوٹ (تازہ ترین سلطان نیوز)چیئرمین وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہماری یوتھ باصلاحیت ہے اگر ان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں ، وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہیں ان کو اعلیٰ تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرکے اس اثاثہ کو ضائع ہونے سے بچائیں گے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالیں گے ۔ یہ بات انہوں نے یونین کونسل مبارک پورہ کے علاقہ گلشن ٹاؤن میں میاں سرفراز کی رہائش گاہ ہر انصاف اسٹوڈننس فیڈریشن کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈویژنل صدر انصاف سٹوڈننس فیڈریشن دانیال باجوہ، ضلعی صدر ذکی چیمہ، سہیل انجم، کاشف محمود، میاں تنویر اور ملک زاہد بھی موجود تھے ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ تحریک انصاف کو نوجوانوں کی جماعت ہونے کا منفرد مقام حاصل ہے اور ملک کی 65فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہونے کے ناطے یہ مل بھی نوجوانوں کا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اس کے وسائل کو برباد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ان مسائل سے نکالنے کیلئے پاکستان تحریک اصاف کے قائد مصمم ارادہ کئے ہوئے ہیں سعودیہ کے کامیاب دورے کے بعد چائنہ کا دورہ بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ ہونے والے معاہدے تاریخی اہمیت کے حامل ہیں جن کے آنے والے وقت میں مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔
رپورٹ
منیر احمد بیوروچیف سلطان نیوز سیالکوٹ۔