پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر فرد جُرم عائد کردی گئی، بڑی وجہ سامنے آ گئی جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں،

0
57

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر فرد جُرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر فرد جُرم توہین عدالت کیس میں عائد کی گئی۔
سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب! آپ نے فرد جُرم تیار کی ہے؟ وکیل عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرا موکل عدالت سے غیر مشروط معافی مانگنا چاہتا ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آج معاملہ فرد جُرم سے متعلق ہے۔

معافی کا معاملہ پھر کبھی مناسب وقت میں دیکھیں گے۔ جس کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر آرٹیکل 204/3 کے تحت فرد جُرم عائد کر دی گئی۔