حکومت کا تحریک لبیک کے شرپسند عناصر کیخلاف کاروائی روکنے کا بڑا فیصلہ، گرفتاری کا عمل کب تک روکا گیا؟؟؟ مکمل تفصیلات جاری جانیے اس لنک میں

0
53

حکومت کا تحریک لبیک کے شرپسند عناصر کیخلاف کاروائی روکنے کا شرمناک فیصلہ، آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد پرتشدد کاروائیوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کا عمل 12 ربیع الاول تک روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کرنے والوں کیخلاف آپریشن روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ تین روز کے دوران ہزاروں شرپسندوں کی گرفتاری کے بعد اب اچانک حکومت نے گرفتاریوں کا سلسلہ روکنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزارت داخلہ نے تین روز کے دوران پرتشدد مظاہروں کی بدولت ملکی معیشت کو 150 ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کیخلاف 12 ربیع الاول تک آپریشن روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ گزرنے کے بعد توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔