شورکوٹ کے سب سے بڑے اور قدیم علاقے ککی نو دوئم مسائل کاگڑھ عوامی نمائندے غائب اہل علاقہ سراپااحتجاج

0
19

شورکوٹ کے سب سے بڑے اور قدیم علاقے ککی نو دوئم مسائل کاگڑھ عوامی نمائندے غائب اہل علاقہ سراپااحتجاج
شورکوٹ کے سب سے بڑے اور قدیم علاقے ککی نو دوئم کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ ککی نو میں سیوریج کا نظام نہ ھونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندے پانی کے جوھڑ بن گئے۔

شورکوٹ (سلطان نیوز) کے نواحی قصبے ککی نو میں سیوریج کے مسائل حل نہ ھو سکے ۔ ککی نو تقریبا 40000 کی آبادی پر مشتمل ایک قدیم قصبہ ھے اور متعدد بار یہیں سے ایم پی اے سیلیکٹ ھوتے آئے ھیں لیکن کسی نے بھی اس کی حالت سنوارنے کے بارے میں نہیں سوچا ۔ ککی نو کے سیوریج کے مسائل عرصہ دراز سے توجہ طلب ھیں یہاں کی عوام کا کہنا ھے کہ ھم ھر دروازہ کھٹکھٹا کے دیکھ چکے ھیں لیکن ھماری حالت پہ کسی نے رحم نہیں کیا۔
یہاں کی عوام نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ھمیں ھمارے جائز حقوق دیے جائیں ۔
رپورٹ
ملک زاہد اقبال بیوروچیف شور کوٹ