تھانہ سٹی کمالیہ کا سب انسپکٹر محمد بوٹا اینٹی کرپشن کے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار.

0
63

تھانہ سٹی کمالیہ کا سب انسپکٹر محمد بوٹا اینٹی کرپشن کے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار.
ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (سلطان نیوز) تفصیلات کے مطابق امروز اینٹی کرپشن ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی کمالیہ کے سب انسپکٹر محمدبوٹا کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا سب انسپکٹر محمد بوٹا نے ساہیوال میں ریڈ کرنے کے لئے شہری اللہ دتہ سے دس ہزار روپے رشوت وصول کی تھی جسے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد اشفاق نے علاقہ مجسٹریٹ عثمان اکرم کے ہمراہ رشوت کی رقم سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج کر لیا ہے.

رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ