گڑھ مہاراجہ محمود کوٹ مقامی زمیندارکے جانوروں پرپراثراربیماری کاحملہ ایک ہفتہ میں 6 قیمتی بھینسیں ہلاک

0
16

مقامی زمیندارکے جانوروں پرپراثراربیماری کاحملہ ایک ہفتہ میں 6 قیمتی بھینسیں ہلاک

گڑھ مہاراجہ(ناصرنوازساقی سے)تفصیلات کے مطابق اڈہ محمودکوٹ کے رہائشی محنت کش غلام شبیر آرائیں کے جانوروں کوپراثراربیماری نے گھیرلیا۔ایک ہفتے میں 6قیمتی بھینسیں ہلاک ہوگئیں غلام شبیرنے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایاکہ کچھ سمجھ نہیں آرہا جانوربالکل ٹھیک ٹھاک کھڑے ہوتے ہیں اوریکدم گرکرتڑپنے لگ جاتے ہیں روزانہ دوتین بھینسیں مررہی ہیں ہرپرائیویٹ اورسرکاری ڈاکٹرکوچیک کروایاہے مگرکسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا۔محکمہ لائیوسٹاک احمدپورسیال کے ڈاکٹرزسے رابطہ ہونے پران کاکہناتھاکہ مردہ اورزندہ جانوروں کے خون کے نمونے لےکرجھنگ ویٹرنری لیبارٹری کوبھیج دیئے ہیں کل تک رپورٹس آجائے گی توکوئی بیماری کاتعین ہوسکے گا
ادھرمتاثرہ شخص غلام شبیرنے حکومت پنجاب اورمحکمہ لائیوسٹاک سے یہ اپیل کی ہے کہ میری جمع پونجی ختم ہوگئی ہے حکومت میری مالی مددکرے تاکہ میرے اس اچانک ہونے والے نقصان کاازالہ ہوسکے
رپورٹ
ناصرنوازساقی سٹاف رپورٹر سلطان نیوز